Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا اے پی ایس جنالی کوچ کا دورہ

بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج آرمی پبلک سکول جنالی کوچ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکول کے انتظامی سٹاف سے ملاقات کی اور انتظامی امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی وارمنگ مہم کے تحت بچوں میں گولیاں تقسیم کیں اور انہیں بتایا کہ یہ گولیاں بچوں کی صحت کے لیے کیوں ضروری ہیں اور ان کے استعمال سے کیا مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے ساتھ مختصر سیشن بھی کیا جس میں بچوں کی پڑھائی، تربیت اور بہتر مستقبل کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔