دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکول انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات کی جس میں تعلیمی معیار، ادارے کی ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اسکول کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کو سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے مختلف سوالات پوچھے۔ ان کی ذہنی صلاحیتوں اور سوچ کے زاویوں کو جانچا اور انہیں مستقبل کی منصوبہ بندی، کردار سازی اور محنت کی اہمیت کے حوالے سے مفصل لیکچر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت اور نظم و ضبط کامیابی کی بنیاد ہیں۔انہون نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا جسمانی و ذہنی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔انہون نے اس بات پر زور دیا کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانوں سے پرہیز اور صحت بخش غذا کا استعمال صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




