بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج ایک المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان وجاہت اللہ ولد عباس سکنہ مستوج ہوں کےنماز جنازے میں شرکت کی۔ مرحوم نوجوان فرنٹیئر کور پبلک سکول کا طالب علم تھا جس کی اچانک وفات نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مرحوم کے جنازے کو کندھا دیا اور نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے لواحقین کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور دکھ کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس غمناک سانحے میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مرحوم نوجوان کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔






