بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج ریسکیو 1122 آفس اپر چترال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے سٹاف ممبران کے ڈیوٹی روسٹر کا جائزہ لیا اور نئے تعمیر شدہ دفتر میں شفٹ ہونے پر تمام عملے کو مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیوں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جنہیں تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے سٹاف ممبران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور تیار رہیں تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔






