Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کا شادر ریشن چنیلائزیشن کادورہ

بونی (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر کے آفس سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے شادر ریشن میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے جاری چنیلائزیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ کام میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکہ دار اور ادارہ کو ہدایت کی کہ وہ کام میں مذید تیزی لائیں اور جلد از جلد اس کام کو مکمل کریں تاکہ دوسرے سمیت میں حفاظتی پشتے تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔