ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج شچر چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے وہاں پر موجود پوسٹ کمانڈر سمیت دیگر لیویز اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ہر گاڑی کو باقاعدہ چیک کرکے گزرنے دیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پوسٹ کمانڈر کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد اور پشاور جانے والے کوسٹرز کو مقررہ وقت سے پہلے مت چھوڑیں کیونکہ صبح سویرے پشاور یا اسلام آباد پہنچنے سے مسافروں کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے چترال لوئر اور اپر جانے والے ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ بھی طلب کیا اور انہیں سرکاری کرایہ ناموں سے زائد کرایہ وصول کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی۔




