بونی (خواجہ خلیل سے)پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی کی صدارت میں بونی اپر چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈا ڈیزاسٹر 2024ڈیزاسٹر 2022 کے بحالی کے کاموں اور اس مد میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ملنے والی خطیر فنڈ کی ادائیگیوں کا جائزہ لینا تھا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس مد میں آئے ہوئے فنڈ کی ادائیگیوں کو شفاف انکوائری تک روکنے کا حکم دیا اور صدر پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال شہزادہ سکندرالملک کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ جلد از جلد اپر چترال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔یہ کمیٹی اپر چترال کے تمام علاقوں کا جائزہ لی گی اور معتبرات علاقہ سمیت علاقہ کے تمام ذمہ داران کے ساتھ مل کر تمام مکمل شدہ منصوبوں کی فزیکل ویریفکیشن کرے گی۔جہاں جہاں کام مکمل ہوا ہوگامتعلقہ ٹھیکیدار کو اس کا جائز حق ادا کیا جائے گا جبکہ جن مقامات پر ورک ڈن سے زائد رقم رکھے گئے ہو وہاں اسی تناسب سے ٹھیکیدار سے کام مکمل کروایا جائے گا۔کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور سی ایند ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپر چترال اس رپورٹ کی بنیاد پر ادائیگیاں کرنے کا پابند ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صبح 10 بجے بی ایم سی ہسپتال روڈبونی کا افتتاح دوپہر 12 بجے ریسکیو 1122 بلڈنگ اپر چترال کا افتتاح،دن 2 بجے ققلشٹ کے مقام پر باقی ماندہ بونی بوزندتورکہو روڈ کا افتتاح اوردن 4 بجے سہت روڈ موڑکہو کا افتتاح کیا جائے گا۔لہٰذا پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام ورکرز اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ان تقریبات میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔




