Skip to content

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے موکوڑو زوم روڈ کے منصوبےکا افتتاح کر دیا

بونی (پر یس ریلیز)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے موکوڑو زوم روڈ کے منصوبے پر 40.35 ملین روپے کی لاگت سے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال علاؤ الدین عرفی سمیت ڈسٹرکٹ کابینہ کے ممبران، پارٹی کارکنان اور اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔موکوڑو زوم روڈ پر کام کے آغاز سے نہ صرف آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ مریضوں، طلبہ اور عام شہریوں کو سہولت میسر ہوگی اور علاقے کی مجموعی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔علاقہ مکینوں نے اس بروقت اور قابلِ تحسین اقدام پر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے عوامی فلاحی منصوبوں کی امید ظاہر کی