Skip to content

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کا پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹل کا دورہ،لاپتہ طالب علم فضل ربانی اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے پشاور یونیورسٹی کے اُس ہاسٹل کا ہنگامی دورہ کیا جہاں گمشدہ طالب علم فضل ربانی رہائش پذیر تھا۔ ڈپٹی اسپیکر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا خود جائزہ لیا اور ہاسٹل انتظامیہ سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس کے کمرے، ہاسٹل ریکارڈ اور حفاظتی انتظامات سے متعلق تمام معلومات بھی حاصل کیں۔دورے کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے ایس پی انویسٹیگیشن کو فوری طور پر طلب کرکے کیس کی پیش رفت پر بریفنگ لی۔ انہوں نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دوسرے متعلقہ پولیس افسران سے بھی براہِ راست رابطے کیے اور انہیں ہدایت کی کہ فضل ربانی کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو کہا کہ یہ محض ایک کیس نہیں بلکہ ایک خاندان کی زندگی اور مستقبل سے جڑا ہوا معاملہ ہے، اس لیے تحقیقات میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے۔ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے اس موقع پر اہلِ خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی سطح پر اس کیس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک طالب علم بازیاب نہیں ہو جاتا، وہ خود اس معاملے پر مسلسل نظر رکھیں گی۔