Skip to content

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت کیلاش قبیلے کے مذہبی تہوار چاوموس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس

چترال لوئر (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت کیلاش قبیلے کے مذہبی تہوار چاوموس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، کے وی ڈی اے , متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیسٹیول کی سیکیورٹی، سیاحوں کی سہولیات، ٹریفک و پارکنگ پلان، روڈ انفراسٹرکچر، پرائس مانیٹرنگ ڈیسک اور ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کے قیام سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کو فیسٹیول کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات کیں کہ سیاحوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیلاش کمیونٹی کی مذہبی روایات کا احترام کرتی ہے ۔چاوموس تہوار کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جائنگے, تاکہ خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد مل سکے۔