موڑکھور (پریس ریلیز)چیٸرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین کے مختص کردہ فنڈز سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکہو/تورکہو کی زیرِ نگرانی سولر سسٹم سماگول موڑکہو (تخمینہ لاگت 8 لاکھ روپے) اور سولر سسٹم دِریان موڑکہو (تخمینہ لاگت 12 لاکھ روپے) میں منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر تحصیل چیٸرمین موڑکہو/تورکہو میر جمشید الدین ، سینٸر رہنما پی ٹی آٸی موڑکہو احسان الحق ، ٹی ایم اے موڑکہو/تورکہو کے انجینٸر مبشر حسن اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔
