Skip to content

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت مستقل و عارضی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اجلاس

بونی (پریس ریلیز)آج بروز پیر مورخہ 05 جنوری 2026ء چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ کی زیر صدارت مستقل و عارضی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے مذکورہ اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے نشاندہی کی کہ بعض محکموں کے سربراہان کی جانب سے عدم تعاون اور سرکاری امور میں عدم دلچسپی کے باعث حکومتی اقدامات متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر حکومتی امور میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔