چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ صاحب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوریز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکٹری صاحبان وغیرہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری صاحب نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ بھی بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے یہی تسلسل برقرار رکھا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور لائن محکموں کے سربراہان کے ہمراہ آن لائن شرکت کی۔چیف سیکریٹری صاحب نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شکایات کے بروقت ازالے اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی تاکید کی تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جاسکیں۔


