Skip to content

چیئرمین ٹی ٹی آر ایف عمیر خلیل ،وائس چیئرمین شعیب میر اور معروف سماجی شخصیت معراج نبی کی سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات

اسلام اباد (آن لائن نیوز)گزشتہ روز چیئرمین ٹی ٹی آر ایف عمیر خلیل اللہ اور وائس چیئرمین شعیب میر اور معروف سماجی شخصیت معراج نبی نے اسلام اباد میں سینیٹر طلحہ محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس ملاقات میں ٹی ٹی آر ایف کے چئر مین عمیر خلیل کو شیڈول فور میں ڈالنے اور ایس ڈی پی اور ڈی پی او کی غیر منصفانہ رویے پر تفصیلی گفتگو ہوئی سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو میں جلد حل کروں گا ابھی میں نے صرف آواز اٹھائی ہے اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو میں انہیں سینیٹ میں بلاؤں گا اور اس زیادتی کا حساب لوں گاتاکہ آنے والے دنوں میں کسی کے ساتھ بھی اس قسم کی نا انصافی نہ ہو