Skip to content

چترال کے معروف صاحب دیوان شاعر و ادیب اقبال الدین سحرانتقال کر گئے

چترال کی نامور شاعر و ادیب اقبال الدین سحر پشاور میں انتقال کرگیے۔اقبال الدین سحر چترال کے نامور ادیب، اور کھوا رادب کا ایک چمکتا ستارہ تھا جو آج ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ۔ سحر صاحب صرف شاعر نہیں، بلکہ محبت، خلوص، زندہ دلی اور علم و ادب کی ایک جیتی جاگتی تاریخ تھے۔ وہ جہاں جاتے، ہنسی، خوشی اور مسکراہٹیں بکھیرتے۔ ان کی گفتگو، ان کا انداز، اور ان کا اندازِ محبت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کھوار زبان میں کھوار خبریں پڑھننے کا ان کا ایک منفرد انداز تھا اپنے مزاحیہ انداز بیان اور شاعری کی وجہ سے وہ چترال اور گلگت میں یکسان طور پر معروف تھے ۔ان کی اچانک رحلت سے ان کا خلا پُر نہیں ہو سکے گاعلالت کی وجہ سے پشاور میں زیر علاج تھے آج علی الصبح خالق حقیقی کے حضور پیش ہوئے ۔ان کی جسد خاکی کو چترال کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے کل ان کا نماز جنازہ کل 8 جنوری بروز جمعرات دن 00 : 11 بجے لوئر چترال میں ادا کی جاے گی۔ادارہ نوائے چترال کے چیف ایگزیکٹو نصیر اللہ منصور چترالی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائیں