Skip to content

 چترال کلچر سینٹر  لاہور کے نئے برانچ کا شاندار افتتاح ، پریذیڈنٹ نوائے چترال گروپ حافظ نصیر اللہ منصور کی شرکت

لاہور (اسٹاف رپورٹ)چترال کلچر سینٹر لاہور کے نئے برانچ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز لاہور سمن آباد موڑ میں منعقد  ہوئی۔  تقریب  میں پریذیڈنٹ نوائے چترال گروپ حافظ نصیر اللہ منصور چترالی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی مولانا فیاض الدین استاد جامعہ اشرفیہ لاہور کو مدعو کیا گیا تھا   مولانا مفتی محمد ظفر چشتی  مولانا اعجاز احمد مولانا مفتی رشید احمد ،مولانا عبدالمتین  ،مولانا مفتی  مفتاح الدین  مولانا قاری کمال الدین قاری نذیر اللہ ڈاکٹر ظاہر شاہ  ،قاری فیض اللہ  سمیت لاہور میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ چترال کلچر سینٹر کے بانی اونر قاری اعظم زکی نے لاہور میں چترال کلچر کے  کے تیسرے برانچ کا افتتاح کیا ۔اعظم زکی چترال کے معروف بزنس مین ہیں جو چترالی ثقافت کو چترال سے باہر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مولانا قاری جاوید نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی قاری اعظم زکی کے فرزند محمود شحات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں چترالی کلچر کو پروموٹ کر نے پر زور دیا اور کہا کہ چترالی مخصوص کھانے اور لباس ہمارے کلچر کا حصہ ہیں اور ڈوم ڈانس کسی بھی صورت ہماری کلچر سے تعلق نہیں رکھنے ۔انہوں نے اعظم زکی کی کاروباری  سفر،نمایاں کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں اپنی تجربات کی روشنی میں نصیحت کی ۔ تقریب کے اختتام پر علما کونسل کی جانب سے مولانا اعجاز احمد اور مفتی ظفر احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں ہونے والے کلچر کے نام سے بے حیائی پھیلانے والوں کی سختی سے  مزمت کی۔ تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے مقامی علمائے کرام ،طلبائے کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا تھا