چترال ویلفیر سوسائٹی لاہور کا اہم اجلاس،چترال سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت
لاہور (اسٹاف رپورٹ)کل بروز اتوار چترال ویلفئر سوسائٹی لاہور کا ایک اہم اجلاس قاری وقار احمد چترالی کی صدارت میں منصور ملتان روڈ لاہور کے دارالتربیت ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں لاہور میں بسنے والے چترالی باشندوں کودرپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اجلاس میں ادارہ نوائے چترال لاہور کے چیف ایگزیکٹو مولانا قاری نصیر اللہ منصور چترالی، ممتاز بزرگ اور سماجی شخصیت قاری شیرزمان،مولانا سلمان نقشبندی،مولانا قاری عزیز اللہ،قاری عبدالمتین،قاری اعظم زکی،مفتی طفر چشتی قاری نعیم،مولانا قاضی حمید الرحمن،مولانا فضل الرحمن،نظام الدین،قاری فیض اللہ،معروف سماجی شخصیت قاضی شاکر اللہ،قاری محمود،قاری شیر عزیز دانش نے خطاب کیا، اجلاس میں چترال سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے۔اجلاس میں لاہور میں رہنے والے چترال کے باشندوں کے لئے سب سے اہم حل طلب مسئلہ کمیونٹی کے فوت شدہ گان کی تدفین کے لئے فبرستان کا تھا اس مسئلے کے حل کے لئے اراضی خرید نے کا تھا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چترال کمیونٹی کے لئے الگ قبرستان کے لئے زمین خریدی جائے گی تاکہ لاہور میں رہنے والے افراد کے لئے اپنی شناخت کے مطابق فوت شدہ گان کی تدفین کی جاسکے۔ اس سلسلے میں اجلاس میں مفتی ظفر چشتی نے پانچ مرلہ پلاٹ ابتدائی طور پر وقف کر دیا اور قاری شیر عزیز دانش نے پچاس ہزار روپے نقد عطیہ کرنے کا اعلان کیا اسی طرح چترال سے علاج معالجے کے لئے لاہو رانے والے افراد کی معاونت اور سہولت کے لئے ایمبولینس اور مہنگے ادویات خریدنے میں ان کے ساتھ تعاون کئے جانے پر بھی غور کیا گیا اور مناسب انتظام کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں چترال سے تعلق رکھنے والے کثیر تعدادلوگ شریک ہوئے





