Skip to content

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں این،ایچ،اے کی جانب سے پانی نہ چھڑکنے پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا فوری ایکشن

بونی (پریس ریلیز)چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں این،ایچ،اے کی جانب سے پانی نہ چھڑکنے پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا فوری ایکشن۔زیر تعمیر چترال -بونی -مستوج -شندور روڈ میں بھاری مشنریوں کے زریعے کام کرنے پر گرد و غبار کی وجہ سے لوگوں کے صحت اور ماحول پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال جناب احسان افریدی نے این،ایچ،اے کے متعلقہ ٹھیکہ دار کو اپنے دفتر میں بلایا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ کام کے دوران راستے میں پانی نہ ڈالنے/چھڑکنے سے گرد و غبار کی وجہ سے لوگوں کے صحت متاثر ہونے اور پودوں سمیت فصلوں کو نقصان پہنچنے سے متعلق ان کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹھیکہ دار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر زیر تعمیر راستے میں پانی چھڑکنے کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔