Skip to content

چترال بازار میں کل بروز اتوار کوئی شٹرڈاؤن ہڑتال نہیں ہوگی۔بازار معمول کے مطابق کھلا رہے گا،صدر تاجر یونین چترال لوئر

چترال لوئر (پریس ریلیز)صدر تجار یونین چترال بازار نے ملاکنڈ ڈویژن اور پشاور کے صدر سے رابطہ کیا، جنہوں نے بھی کل ہونے والی کسی بھی ہڑتال کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ صدر تاجر یونین نور احمد چارویلو نے کہا کہ واضح رہے کہ شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرنے کا اختیار صرف اور صرف تجار یونین کے صدر اور ان کی کابینہ کو حاصل ہے، نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو۔ کسی سیاسی پارٹی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرے۔لہٰذا عوام اور تاجر برادری کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز اتوار چترال بازار میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں ہے اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا۔