چترال شھر سے تقریبا 62 کلو میٹر اور سطح سمندر سے 7500 فٹ اونچائی پر واقع خوبصورت اور دلفریب وادی لون ایک مکمل تاریخی اہمیت کا حامل گاون ہے ۔اس وادی کا فاصلہ اویر سے16 کلو میٹر ریشن سے 9 کلو میٹر اور گہکیر سے5 کلو مٹیر دور اکیلا ہونے کی وجہ لغت کے مطابق اس کا نام لون پڑ گیا ہے اس علاقے کی کل ابادی تقریبا 2930 نفوس پر مشتمل ہے ۔شرح خواندگی میل 80فیصد اور فیمل 82 فیصد ہے 60 فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔جو اپنی محنت مزدوری کے ساتھ روزی کما کر اپنی بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔کسی بھی معاشرے میں محنت کشوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے جو کہ حلال کمائی کے زریعے پوری خاںدان کی کفالت پر مامور ہوتے ہیں۔لون ویلی کی محنت کشوں کا معاشرے میں بہت نمایان کردار رہا ہے۔ان کی اکثریت اسکلڈ لیبر تیکنیکی ماہروں پر مشتمل ہے ۔اس ویلی می اہلسنت اور اسماعیلی کمیونٹی کے لوگ گزشتہ کئی برسوں سے اپس میں محبت بھائی چارہ رواداری کے ساتھ رہ رہے ہیں۔قدرتی جھیل: ۔ علاقہ ھذا میں دو قدرتی جھیل علاقے کی قدرتی حسن کو دوبالا کرتے ہیں ۔فروری اور مارچ کے مہنے میں مرغابی پرندے ان جھیلوں کی طرف سفر کر کے علاقے کی خوبصرتی کو چار چاند لگاتے ہیں ۔جھیلوں کا پانی بہت زیادہ تیزابیت والا ہے ڈرائیور حضرات اس پانی کو تیزاب کے طور پر بھی گاڑی کی بیٹری میں ڈالتے ہیں۔نہری نظام:. دو بڑے نہری نظام مٹھے چشمے علاقے کو سیراب کرنے اور اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں ۔لون کی مٹھی میں خاص کیمائی خواص کی وجہ سے یہاں کی پھل سبزیان گندم جانوروں کے گوشت اور دودھ دوسرے علاقوں کی نسبت ذائقہ دار اور لذیذ ہیں ۔علاقے کی روائیتی گندم کی چپاتی پوری تحصیل موڑکھو میں مشہور ہے ۔سہولیات:۔ آر سی سی پل : ۔ ریشن سے ہو کر اویر لون گہکیر پوری تحصیل موڑکھو کے ملحقہ مواضعات کو ملاتی ہے۔صحت عامہ:۔ صحت عامہ میں ایک اعلی ادارہ AKHS لون گورنمنٹ ڈسپنسری دو میڈیکل اسٹورز لوگوں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرتی ہیں ۔ایجوکشن :. میعاری تعلیم کے لیے لون ویلی میں آغا خان ہئی سکول لون اور جدید سہولیات سے لیس ای سی او سنٹر دستیاب ہےمتوسط طبقو ں کے لیے دو گورنمنٹ مڈل سکولز میل فیمل ‘کمیونٹی بیسڈ کالج تریچمیر کالج اینڈ سکول اف لون بھی دستیاب ہیں جو کہ کمیونٹی کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرتے ہیں ان اداروں سے فارع التحصیل طلبا و طالبات ملک کے طول وعرض میں بہترین سماجی خدمات پر مامور ہیں۔آبنو شی کے زرائع:۔ اے کے ڈی این کی ذیلی ادارہ واسپ کی طرف سے کل 6 دیہات کے لیے پینے کی صاف پانی کا بندو بست کیا گیا ہے ۔اج سے 20 سال پہلے علاقے میں حوض جس کو مقامہ زبان میں سرداوے کہتے ہیں جہاں لوگ پانی اسٹور کر کے استعمال کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالی کے فصل وکرم اباواجاداد کی کاوشوں اور امامت کے اداروں کی بدولت اج انسانوں کے علاوہ جانور بھی صاف پانی پیتے ہیں ۔تفریحی مقامات :۔ کھیل کود خاص کر فٹ بال کے لیے سرکاری کھیل کا میدان جس کو اے کے ڈی این کی ذیلی ادارہ آغاخان ٹرسث اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ نے خطیر رقم خرچ کرکے اسٹیڈیم بنایا ہے ۔پہلے اس علاقے کے فٹ بال کے شائیقین باباے فٹ بال سید خان مرحوم کی زیر قیادت اور اج کل لیجنذ فٹ بالر یورمس استاد کی سربراہی میں چترال کے اندر ہر گراونڈ میں اپنا لوہا منواتے چلے ارہے ہیں ۔سن 2006 کو یورمس استاد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیےثقافتی میلہ :. علاقے میں تقریبا دو سو سالوں سے بل فائٹنگ کا میلہ بڑے جوش وخروش سے سجتا ہے یہ جولائی کے پہلے ہفتے میں علاقہ اویر کے باشندوں سے مشاورت کرکے لون اویر کے مابین لون آن میں منعقد کیا جاتا ہے اس میلے کے لے موٹے گردن والے تیز نوکیلے سینگوں والے بیل پالے جاتے ہیں اس بیل سے کھیتی باڑی اور نسل کشی کا کام نہیں لیا جاتا اس بیل کو عورتوں کے بجاے مرد حضرات پالتے ہیں ۔اس کو چنا دال سرسوں کا تیل اور بادام کھلایا جاتا ہے۔دیہی تنظیمات:. علاقے کے لوگ سماجی لحاظ سے فعال ہیں تنظیمات کے زریعے معاشرے میں سماجی کام سر انجام دیتے ارہے ہیں AKRSP کے توسط سے VOS ,WOS بنا کے سماجی اور معاشرتی امور سر انجام دیتے ہیں۔ علاقے کے لوگ بنکوں سے قرص لینے کے بجاے ان تنظیمات سے قرص لیتے ہیں اسطرح بھاری بھر کم منافع چکانے سے بچ جاتے ہیں ہر ایک نظیم کے اکاونٹ میں 20 سے 30 لاکھ روپے بچت ہیں دختران ملت فورم :۔ اس ادارہ میں کپڑوں کی سلائی ،ڈیزائین، کاٹنگ کڑھائی وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے۔اس ادارے کا سربراہ علاقے کی قابل فخر بیٹی زاہدہ کائے ہیں علاقے میں اٹھ خواتین شاہنگ سنٹرز بھی دستیاب ہیں علاقے کی ہمہ گیر ترقی میں اساتذہ برادری کا بہت بڑا کردار ہے ان کی بے لوث خدمات تربیت اور محنت کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مین پاور پیدا ہو کر زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں نرسز ٹیچرز اور گھریلو خواتین کا بھی بڑا کردار ہے علاقے کی نرسز بیٹیاں چترال، دیر، تمر گرہ، پشاور ،مردان، اسلام اباد، کراچی اور کویت تک پھل کر بنی نوع انسان کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہیں اس ضمن میں ظفر خان استاد صدر ڈرائیور یونین لون اپنی ٹیم ممبران کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرتے ہیں دکاندار یونین کا بھی بڑا کردار ہے ان کی بڑی وصف یہ ہے کہ وہ نشہ آور چیز اور اسے جڑی کوئی بھی تریاق تک اپنی دکان پر نہیں رکھتے مستری ترکھان اور رنگ ساز والوں کا شعبہ بھی پوری مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان تینوں شعبوں میں لون ویلی کے لوگوں کو مہارت کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔گزشتہ 70 سے سو سالوں پر محیط ملک و قوم کے مختلف میدانوں میں خدمات کرنے والے لیڈروں اور بزرگوں کے اسماے گرامی پردوم المعروف جمعدار مرحوم ،روے گاری رحمت حسین المعروف باباجان مرحوم، زیارت خان مرحوم، امیر احمد ممبر مرحوم امیر حکیم مرحوم ،حاجی دوست خان مرحوم ،سپر وئیزر عبد الرحمن مرحوم، سید خان مرحوم، چیرمین محمد نظار مرحوم صاحب جان راہی مرحوم، دولہ خان صوبیدار باباے لون مرحوم، میر محمد مرحوم باباے لون، ڈائریکٹر اعظم خان مرحوم ،عمرا خان مرحوم، بانی لیڈر ECD سنٹر لون، عبدالعزیز ممبر مرحوم، خان مرحوم، زانینی المعروف چوکیدار مرحوم، ان تمام مرحومین کی خدمات کو سالام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ رب العزت ان کی روحوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی اولاد کو بے لوث خدمات کرنے اور اپنی اباواجداد کے نقش قدم پر چلنے کے توفیق نصیب کریں لون کے مشاہیر :۔ صاحب نادر لال بانی ممبر AKS ,AKHS لون ،جاوید اکبر لال، عبد الحق ڈپٹی پرنسپل AKS لون بانی ممبر AKS ,AKHS,CBS ,LSO یوسف خان سابقہ کونسلر ،منہاج الدین استاد سابقہ کونسلر ،زار ولی خان استاد مشرف خان شیدائی رضا کار گل اعظم بانی ممبر CBS سکول اینڈ کالج پختون ولی خان ایڈوکیٹ بانی ممبر عزم عالی شان تنظیم ,CBS سکال اینڈ کالج لون حوالدار محمد سیف سیکرٹری عزم عالی شان تنظیم والد گرامی ژانو خان استاذ الاساتذہ بانی ممبر AKS CBS ,اینڈ AKHS ,لون رحمت ولی المعروف چچا ،فیاض الدین ٹھیکدار، یورمس استد معروف فٹ بالر ،گلزار مقیم کراچی ، عبد المراد المعروف مستری بانی ممبر AKS ,AKHS لون ،عبدالحمید پرنسپل تریچمیر سکول اینڈ کالج لون ، اونر اینٹی منی مائینگ کمپنی ارشاد علی سابقہ کونسلر ،میرزہ محمد استاد سابق ناظم بانی ممبر CBS, قاسم علی سپرنٹنڈنٹ عدلیہ بانی ممبر CBS , شمشیر علی خان پلاننگ افیسر بانی ممبر CBS ،محمد علی کونسلر بانی ممبر AKS,CBS لون رحمت علی منیجر بانی ممبر CBS ،دوست علی بانی ممبر AKS,CBS AKHS لون لعل خان اڈیٹر CBR مقیم کراچی بانی ممبر CBS , یار محمد بانی ممبر CBS , بشر دوست، صوبیدار زار محمد بانی ممبر AKS ,CBS لون ،محمد شریف شکیب اڈیٹر ان چیف جیو نیوز پشاور بانی ممبر AKS لون شیر جہان خان رضاکار, گلمراد المعروف جمعدار ،شاہ احمد المعروف دول بانی ممبر CBS سکول اینڈ کالج لون، شیر جوان بیگ شاہنوی سابق پرنسل AKS لون بانی ممبر AKS ,CBS لون رستم ولی خان المعروف حوالدار سوشل ورکر ،محمد علی شاہ سابق چرمین ویلج کونسل لون گہکیر ،شیر اعظم خان حاضرخدمت کونسلر ، نازک خان چچا سوشل ورکر وغیرہ مذکورہ بالا مشاہیر کی بے لوث خدمات کو ہم قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور ان حضرات کو حراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالی ان کی خدمات کو ملک و ملت کے لیے بطور عبادت قبول فرمائیں اور مزید ان کے اندر ملک و قوم کی خدمت کے لیے جزبہ عطا فرمائیں آمین




