Skip to content

مہتر فاتح الملک علی ناصر صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی کابینہ کااجلاس

چترال (سوشل میڈیا رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی کابینہ کا دوسرا اجلاس مہتر فاتح الملک علی ناصر صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سید فرید جان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال نے پچھلے میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں میں پیش رفت کا جائزہ پیش کیا اور میٹنگ ایجنڈا شرکاء کے سامنے رکھ دیا۔بعد ازاں کافی بحث و مباحثے کے بعد تمام اراکین کابینہ نے متفقہ طور ذیل فیصلے صادر کیے۔1. پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔2. پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنے اور عمران خان کی وژن کو ترجیح دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔3. تمام ورکروں سے مشاورت کے بعد ضلعی سطح پر ایک عظیم الشان کنونشن کی انعقاد کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوا۔تنظیمی فعالیت، سیاسی استحکام اور ضلعی سطح پر ترقیاتی کاموں کی سخت نگرانی کیلئے بھی اقدام اٹھانےپر کافی غور و خوص کے بعد اہم فیصلے بھی لیے گئے۔آخر میں عمران خان کی رہائی اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی