Skip to content

مستوج بازار میں پرائس چیکنگ کے دوران ممنوعہ سیگریٹ برآمد

بونی (پریس ریلیز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر افضل علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے آج مستوج بازار میں پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ممنوعہ سیگریٹ کے خلاف کارروائی کی۔پرائس چیکنگ کے دوران ممنوعہ سیگریٹ ضبط کرکے تلف کر دی گئی تاکہ عوام کو غیر قانونی اور نقصان دہ اشیاء سے محفوظ رکھا جا سکے۔