Skip to content

محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ویکسین تقسیم کرنے کی تقری

چترال لوئر (پریس ریلیز)محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ویکسین کی تقسیم محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش کے تحت اوویریک گاؤں کے نمائندہ وزیر علی شاہ کو مویشیوں کے لیے CCP ویکسین کی 2500 خوراکیں باقاعدہ طور پر فراہم کی گئیں۔ ویکسین کی یہ کھیپ علاقے میں جاری لائیوسٹاک ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت دی گئی، جس کا مقصد مقامی مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور مال مویشی پر انحصار کرنے والی آبادی کی معاشی بہتری کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ انسان اور جنگلی حیات کے درمیان صحت مند اور پائیدار توازن برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی فراہمی سے مویشیوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے، چراگاہوں کے مؤثر استعمال اور جنگلی حیات کے ساتھ ممکنہ تنازعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔