Skip to content

لوئر چترال پولیس کی فلیش لائٹس اور کم سن ڈرائیورز /موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاون

چترال لوئر (پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر فلیش لائٹس، کم سن موٹرسائکلسٹ / ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI جنگ باز خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات پر ناکے کرکے متعدد کم سن ڈرائیورز / رائیڈرز کو ٹریفک وارڈن پولیس آفس زرگراندہ میں لاکر ان کے والدین کو بلاکر آئندہ اپنے کم سن بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دینے کی نسبت تحریری ضمانت لے رہے ہیں۔ٰتمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائکل چلانے نہ دیں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔بچے قوم کا۔مستقبل ہیں ان کی بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ قانونی پر عمل در آمد کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مستقبل میں وہ ملک اور قوم کی بہتر خدمت کرسکیں ۔