لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش/ فینسی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایت پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI جنگ بازخان کی سربراہی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی فلیش/ فینسی لائٹس کے استعمال کے خلاف خصوصی مہم جاری ۔ٹریفک وارڈن پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائکلوں پر لگائے گئے غیر قانونی فلیش/ فینسی لائٹس کو اتار دی گئیں ۔
