چترال لوئر (پریس ریلیز)لوئر چترال میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر اور کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے براڈم کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کھیلوں کے فروغ کی کا اغاز ہےضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ براڈم میں نئے کرکٹ گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جو ضلع بھر میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے بچوں کے ساتھ کھیل کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی قابلیت کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیل نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔مقامی عمائدین اور کھلاڑیوں نے کرکٹ گراؤنڈ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


