لاہور (اسٹاف رپورٹ)لاہور میں مقیم چترالیوں کا اجلاس قاری وقار احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اپر چترال انتظامیہ ڈی پی او اپر چترال کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جس کے ذریعے ایک پُرامن اور سماجی شخصیت عمیر خلیل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ عمیر خلیل کا شیڈول فور سے فوری طور پر ہٹایا جائے ورنہ سخت عوامی ردعمل کے لئے تیار رہیں اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے البتہ چند شر پسند عناصر اس امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چترال میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں ہے ۔کیا کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا دہشت گردی ہے ؟ علاقے میں کروڑوں روپے کرپشن کرکے عوامی آواز کو دبایا نہیں جا سکتاعمیر خلیل کا نام فور شیڈول سے ہٹایا جائے
