Skip to content

لاکھوں دلوں کیلئے نورِ ہدایت کا ذریعہ بننے والے، مولانا پیر ذوالفقاراحمدنقشبندی انتقال کر گئے

لاہور (اسٹاف رپورٹ)لاکھوں دلوں کیلئے نورِ ہدایت کا ذریعہ بننے والے، مرجعِ خلائق، شیخ المشائخ، محبوبِ علما و صلحا، یادگارِ اسلاف، مولانا پیر انجینئر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔*حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ، حضرت مولانا عبدُالرحیم نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کے والدِ بزرگوار مرشدِ عالم، حضرت مولانا خواجہ غلام حبیب نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کے نہایت محبوب اور معتمد خلیفۂ مجاز تھےاللہ جلّ شانہٗ کی یہ کیسی حکمت ہے کہ خواجہ صاحب کے حقیقی فرزند اور روحانی فرزند، دونوں کو چند ہی گھنٹوں کے وقفے سے اپنے حضور بلا لیا۔ یہ محض ایک اتفاق نہیں، بلکہ تقدیر کا وہ گہرا پیغام ہے جو اہلِ دل کو بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ابھی چند ہی لمحے قبل حضرت مولانا عبدُالرحیم نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، اور چند گھنٹوں بعد حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔* *اور دونوں بزرگوں کے سانحہ ارتحال کے عجائب میں سے عجیب تر یہ بھی ہے کہ دونوں کی تدفین جھنگ میں ہی ہو گی۔فضائیں سوگوار ہیں، دل غم سے بوجھل ہیں اور آنکھیں اشکبار…. مگر اہلِ ایمان کے لیے یہی تسلی کافی ہے کہ یہ سب اللہ کی رضا پر راضی ہو کر، اس کی طرف لوٹ گئے۔اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ دونوں اکابرین کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبور کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔*