اسلام آباد(سوشل میڈیا رپورٹ) سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق چترال کے معروف شاعر و ادیب قاضی عنایت جلیل عنبر کی نئی تصنیف “وادی چترال کے سدا بہار کھوار گیت” کی تقریب رونمائی اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں محسن چترال سینیٹر محمد طلحہ محمود نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے شرکا ء سے خطاب بھی کیا چترال سے تعلق رکھنے والے انجمن ترقی کھوار کے اراکین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔





