بونی (پریس ریلیز)اسلام آباد اور پشاور جانے والے مسافروں کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے ٹرانسپورٹرز کے لئے ایس،او،پی وضع کیا ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں نائب صوبیدار شمس الرحمن کمانڈر شچر چیک پوسٹ اپنے ٹیم کے ہمراہ مذکورہ قوانین پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک ہے۔ٹرانسپورٹ ایس،او،پیز کے تحت شام 6 بجے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو لوئر ڈسٹرکٹ کی طرف بھیجا جارہا ہے جس کا مقصد مسافروں کو درپیش سفری مسائل کو حل کرنا ہے۔


