پشاور (سوشل میڈیا رپورٹ)صوبائی وزیر اعلی تعلیم و بلدیات جناب مینہ خان افریدی صاحب کے زیر صدارت پشاور میں یونیورسٹی آف چترال کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر ، سی ای او ایس آر ایس پی مقصود الملک ، وآئس چانسلر چترال یونیورسٹی ، سپیشل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری ، ایچ ای سی کے نمایندے ، پروفیسر اسلامک یونیورسٹی ، رجسٹرار بینظیر وومن یونیورسٹی ، اور رہنما پاکستان تحریک انصاف انجینئر اظہار دستگیر نے شرکت کی .مہتر صاحب نے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا یونیورسٹی آف چترال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی آف چترال کو ڈی نوٹیفیکشن سے محفوظ رکھنےپر انکے کوششوں کو سراہا۔ایم پی اے لوئیر چترال نے وزیر برائے اعلی تعلیم سے یونیورسٹی آف چترال میں جدید طرز کی لائبریری کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر مینا خان آفریدی صاحب نے یونیورسٹی آف چترال میں جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری بنانے کی یقین دھانی کرتے ہوئےاس منصوبےکو 27-2026 کے صوبائی سالانہ منصوبوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا،



