چترال لوئر (نمائندہ نوائے چترال نیوز)سینیٹر طلحہ محمود کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین، چترال لوئر کے بچوں کے اعزاز میں ظہرانہ ۔ اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کے ساتھ ان کے صاحبزادہ محمد مصطفیٰ بن طلحہ نے بھی شرکت کی انہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ اس موقع پر بچوں کے لئے اعلی کھانے کا انتظام کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر بچوں کے لیے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کوٹ، خوبصورت گھڑیاں اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے۔ طلحہ محمود صاحب نے بچوں کے تعلیمی و تربیتی ٹور کے لیے بھی خصوصی طور پر تعاون کیا اور کہا کہ ا س وقت جو بچے اس پروگرام میں شریک نہ ہو سکے ہیں ان کے لیے بھی الگ سے ٹور کا انتظام کیا جائے گا




