موڑکھو (جمشید احمد نمائندہ نوائے چترال نیوز)ڈپٹی اسپیکر خیبر پختنخواہ اسمبلی ثریا بی بی نے سہت روڈ موڑکہو اپر چترال کا باقاعدہ افتتاح کر دیاجس پر لینڈ ایکوزیشن کے ساتھ جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال شہزادہ سکندرالملک، تحصیل چیئرمین تحصیل موڑکہو تورکہو میر جمشید، جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال علاوالدین عرفی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سہت روڈ میں مزید 2 کلو میٹر توسیع کے ساتھ ساتھ ایک ٹرانسفارمر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔مزید برآں موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کے عہدیداران نے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون سے علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ موڑکہو روڈ پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔




