Skip to content

سپاہی علی اکبر بازیاب پاک فوج اور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی کوششوں سے بحفاظت گھر پہنچ گئے ،پر تپاک استقبال

پشاور: سینیٹر محمد طلحہ محمود کی کوششوں سے چترال کے علاقے تورکھو سے تعلق رکھنے والے علی اکبر بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انہیں اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق علی اکبر، جو فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، گزشتہ ماہ وادیٔ تیراہ سے عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کر لیے گئے تھے۔ اغوا کے بعد ان کی بازیابی کے لیے مختلف فورمز پر کوششیں جاری تھیں۔سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طویل سفارتی اور سرکاری اور پاک فوج کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں علی اکبر کی بحفاظت رہائی ممکن ہوئی۔ علی اکبر کو رہائی کے بعد پشاور لایا گیا جہاں ان کی اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی گئی اور انہیں سرکاری تحویل میں گھر والوں کے سپرد کر دیا گیا۔اہلِ خانہ نے سینیٹر محمد طلحہ محمود اور متعلقہ اداروں کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا اور اس دن کو اپنے لیے خوشی اور سکون کا لمحہ قرار دیا مختلف جگہوں میں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا