Skip to content

سنوغر آگ لگنےسے گھر مکمل تباہ ، مقامی لوگوں کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری

اپرچترال سنوغر (میڈیا رپورٹ) کل رات تقریباً 2 بجے سنوغر گول کے رہائشی یوسف علی خان کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورا مکان کو جل کر راکھ کر دیا۔ گھر کا سارا سامان، گھریلو اشیاء اور تقریباً ۸۰ ہزار روپے نقد رقم بھی آگ کی نظر ہو گئی۔خاندان کے افراد کو ابتدائی طور پر ان کے بھائی کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔مکان کے آبادی سے دور واقع ہونے کی وجہ سے فوری طور پر آگ بجھانے میں دشواری پیش آئی جس نے نقصان کی شدت میں اضافہ کیا۔ اور آگ قریبی جنگل میں پھیل کر نقصان میں مزید اضافہ کیا۔واقعے کی اطلاعات ملتے ہی،اے کے اے ایچ (آغا خان ایجنسی برائے آبادکاری) کے ویرٹ سنوغر کے رضاکاروں اور مقامی افراد پر مشتمل ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ انہوں نے نہ صرف گھر بلکہ جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی اور جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔KAH کی ٹیم نے اپنے اسٹاک پائل سے ایک خیمہ فراہم کرکے متاثرہ خاندان کے لیے فوری عارضی پناہ گاہ کا انتظام کیا۔ ،AKAH کے نمائندوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔