Skip to content

سرکاری مقررہ ٹائم سے پہلے پشاور/اسلام آباد جانے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے وقت مقررہ سے پہلے پشاور/اسلام اباد جانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وقت مقررہ یعنی سہ پہر 6 بجے سے پہلے پشاور /اسلام آباد کی طرف جانے والے کوسٹرز کو شمس الرحمن نائب صوبیدار /کمانڈر شچر چیک پوسٹ نے شچر کے مقام پر روک لیا اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی سرزنش کی اور مقررہ وقت تک ان کو شچر کے مقام پر روکے رکھا۔پوسٹ کمانڈر نے کوسٹرز کے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ آئندہ ٹائم کی پابندی کا خیال کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔