چترال (سمیع الدین رئیس)محترم سراج محمدآر ایم آئی ہسپتال پشاور میں آپریشن کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔مرحوم ایک نہایت عاجز، منکسر المزاج، باکردار اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل تعلیمی رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی خدمت، طلبہ کی تربیت اور ادارے کی بہتری کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی قیادت میں کالج نے نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور اخلاقی اقدار میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ نہ صرف ایک قابل اور دیانت دار پرنسپل تھے بلکہ ایک شفیق استاد، مخلص بھائی اور ہر دل عزیز انسان بھی تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز، چترال لوئر، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 15 دسمبر، بعد از نمازِ مغرب، پولو گراؤنڈ چترال لوئر میں ادا کی جائے گی ہم تمام دوست احباب، اساتذہ، طلبہ، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہم سب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین یا رب العالمین
