کراچی (نمائندہ نوائے چترال نیوز)سابق وزیر ثقافت سندھ اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر جناب احمد شاہ سے چترالی کمیونٹی کراچی کی اہم نشست کی۔ اس موقع پر چترال کے ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور کراچی میں چترال کی شائستہ اور قدیم ثقافتی روایات کے تعارف اور حفاظت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نشست میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ نسلوں تک اس ثقافتی ورثے کی منتقلی نہایت ضروری ہے۔اس پروگرام میں مزار قائد کے خطیب قاری سمش الدین اور مفتی ولی اللہ نے خصوصی طور پر شریک ہوئے
