Skip to content

ریشن پاور ہاؤس اور گولین پاور ہاؤس سے اپر چترال کے لیے بجلی کی فراہمی بحال

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی انتھک کوششوں کے بعد ریشن پاور ہاؤس اور گولین پاور ہاؤس سے اپر چترال کے لیے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جو کہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔اس کامیاب کاوش پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال بالخصوص ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے محکمہ پیڈو کے آر ای سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بھرپور تعریف کی۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ پیڈو کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔