Skip to content

ریشن سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز شخصیت استاذ شیر اعظم انتقال کر گئے

ریشن چترال (نمائندہ نوائے چترال )ریشن سے تعلق رکھنے والےجناب شیر اعظم شاہ صاحب ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے۔وہ صرف استاد نہیں تھے، وہ شفقت، محبت اور خدمت کا پیکر تھے۔گاؤں کا ہر فرد ان کی مسکراہٹ، ان کی مدد اور ان کے خلوص کا گواہ ہے۔وہ سب کے ساتھ گھل مل کر رہنے والے، ضرورت مندوں کا سہارا اور فلاحی کاموں میں سب سے آگے رہنے والے انسان تھے۔آج یوں لگتا ہے جیسے گاؤں کا چراغ بجھ گیا ہوجیسے علم، اخلاق اور انسانیت کی ایک روشن مثال تھی جو آج اس دنیا میں نہیں رہے۔ان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، ان کی یادیں دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔یا اللہ! اپنے اس نیک بندے کی مغفرت فرما،