لوئر چترال کے نوجوان شکاری حماد محمد بیگ نے روش گول، تریچ تورکھو کنزرویسی میں سیزن کی پہلی ٹرافی ہنٹنگ کامیابی سے مکمل کی۔ یہ شکار چترال گول نیشنل پارک (CGNP) چترال (پریس ریلیز)وائلڈ لائف ڈویژن کی مکمل نگرانی میں اور مقررہ قواعد و ضوابط کے عین مطابق انجام دیا گیا۔مورخہ 04 جنوری 2026 کو حماد محمد بیگ (مقامی شکاری، پرمٹ نمبر 01) نے ٹی ٹی کنزرویسی، تریچ روش گول کے علاقے میں ایک ہمالیائی آئی بیکس کا شکار کیا۔ شکار کے لیے بیلجیم ساختہ .308 کیلیبر بولٹ ایکشن رائفل استعمال کی گئی، جس میں ساکو 150 گرین سوفٹ نوز گولی فائر کی گئی۔ شکار کا فاصلہ 342 میٹر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شکار کیے گئے آئی بیکس کے سینگوں کا ناپ 45.2 انچ پایا گیا۔یہ کامیاب ٹرافی ہنٹنگ نہ صرف جنگلی حیات کے سائنسی اور پائیدار انتظام کی عکاس ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں بھی مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر مقامی کمیونٹی، بالخصوص ویلج کنزرویشن کمیٹی زوندرنگرام کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، جنہوں نے جنگلی حیات کے تحفظ، قوانین کی پاسداری اور ٹرافی ہنٹنگ کے شفاف و منظم انعقاد میں چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ مقامی کمیونٹی کا یہ مثبت اور ذمہ دارانہ کردار پائیدار کنزرویشن اور باہمی اعتماد کی ایک بہترین


