چترال لوئر (روز آفیشیل)آج روز چترال کے دفتر میں ایک پُروقار اور معنی خیز تقریب کا انعقاد ہواجس میں ممتاز کاروباری شخصیت اوریوابیۃ ٹریڈرز کے بانی، شہزادہ بہرام صاحب (میراگرام نمبر 2، پاردن اپر چترال، حال مقیم ہون فیض آباد لوئر چترال) نے(روز چترال ) کے چیئرمین ہدایت اللہ کو دو لاکھ روپے کی مالی معاونت پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ بہرام صاحب نے کہا کہ ROSE, Chitral ایک ایسا معتبر اور فعال ادارہ ہے جو چترال بھر کے طلبہ کو بلا امتیاز تعلیمی سہولتیں اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بھرپور توفیق کے مطابق ادارے کے مشن میں تعاون جاری رکھیں گے، اور دیگر صاحبِ ثروت افراد کو بھی اس نیک کام میں شمولیت کی ترغیب دیں گے۔چیئرمین ہدایت اللہ نے شہزادہ بہرام صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ادارے کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہےکیونکہ پہلی مرتبہ کسی مخیر شخصیت نے خود دفتر تشریف لاکر اتنی بڑی رقم بطور عطیہ پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر چند مزید مخیر افراد بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے آئیں تو ادارہ بیرونی امداد کا محتاج نہیں رہے گا۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ شہزادہ بہرام صاحب سن 2017 سے ادارے کی معاونت کر رہے ہیں اور مسلسل عطیات کے ذریعے اس مشن کا ساتھ دیتے آ رہے ہیں۔
