Skip to content

جمیعت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کے وفد کی اے ڈی سی چترال سے ملاقات،ضلع کے اہم امور پر تبادلہ خیال

چترال لوئر (پریس ریلیز)جمیعت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالسلام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چترال بازار اور گرد و نواح میں اشیائے خورد و نوش اور گوشت کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرنا تھا۔اس موقع پر وفد میں شامل معزز شخصیات میں مولانا عبدالرحمان (سرپرست اعلیٰ، جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال)مولانا فیض محمد مقصود (سرپرست، جمعیت علماء اسلام لوئر چترال)قاری وزیر (سرپرست، جمعیت علماء اسلام لوئر چترال)حافظ سراج احمد (جنرل سیکرٹری، جمعیت علماء اسلام لوئر چترال)اور نثار احمد (سیکرٹری اطلاعات، جمعیت علماء اسلام لوئر چترال)شامل تھے۔وفد نے اے ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ گوشت، آٹا، چینی، دالیں اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونا ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری جیسے مسائل عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔وفد نے ان مسائل کے حل کے لیے درج ذیل اہم تجاویز پیش کیں رمضان المبارک میں خصوصی پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ یقینی بنایا جائےسرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جائیں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گوشت اور اشیائے ضروریہ کی مسلسل اور وافر فراہمی یقینی بنایا جائے عوامی شکایات کے لیے ہیلپ لائن یا شکایتی نظام مؤثر بنایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال نے وفد کی بات کو توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور تمام مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خورد و نوش کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کی جائیں گی۔جمیعت علماء اسلام تحصیل لوئر چترال عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔