چترال لوئر ( اسٹاف رپورٹ)جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی کنویننگ باڈی کا اجلاس ضلعی کنوینئر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز مولانا صالح محمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں ضلعی کنوینئر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی نے ایجنڈا پیش کیا اور اس کی وضاحت کی۔ اس کے بعد معاونین نے باری باری ایجنڈے پر اپنی آراء پیش کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026 کے پہلے عشرے میں ضلعی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی ناظم انتخابات سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس میں معاونین مولانا قاری وزیر احمد، مفتی انعام الحق، صوبیدار میجر عبد الصمد، قاری محمد اصغر، ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر احسان اللہ بیگ اور دیگر شریک تھے۔


