Skip to content

جامعہ تعلیم الاسلام شاہنگار دروش میں ختمِ بخاری کی پُروقار تقریب

دروش (ایف بی رپورٹ)جامعہ تعلیم الاسلام شاہنگار دروش میں ختمِ بخاری کی پُروقار تقریب الحمدللہ جامعہ تعلیم الاسلام شاہنگار، دروش (لوئر چترال) میں ختمِ بخاری شریف کی ایک باوقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمی، روحانی اور دینی ماحول نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا اس عظیم موقع پر جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے ناظم حضرت مولانا ڈاکٹر اکرام اللہ خان صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اور طلباء، علماء، اساتذہ اور عمائدینِ علاقہ سے نہایت مؤثر اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ اُنہوں نے حدیث، علم و عمل، اور علماء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ دور مادیت، گمراہی اور فتنوں کا ہے۔ ان حالات میں حدیثِ رسول ﷺ کا علم امت کے لیے نجات کا واحد راستہ ہے۔ جو نوجوان حدیث کو سینے سے لگائے گا، وہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا اسی موقع پر جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے تخصص فی الفقہ الاسلامیہ کے نگران ممتاز فقیہ مفتی رفیق احمد بالاکوٹی صاحب نے صحیح بخاری کی آخری حدیث کا درس دیا۔ ان کا درس نہایت علمی، جامع اور بصیرت سے بھرپور تھا، جس نے سامعین کو علم و عرفان کی روشنی سے منور کیا