چترال لوئر (پریس ریلیز)تجار یونین چترال بازار کے صدر چارویلو نور احمد خان اپنے کابینہ ارکان اور چترال بازار کی معزز تاجر برادری کے ہمراہ محترم سعید بھائی کی جانب سے دی گئی خصوصی عشائیہ کی دعوت میں شریک ہوئے۔ یہ تقریب نہایت دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں تجار برادری کے درمیان باہمی محبت، یکجہتی اور تعاون کی فضا نمایاں رہی۔تقریب میں صدر نور احمد خان اور ان کے رفقاء نے سعید بھائی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے چھوٹے بھائی کی شادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔اس موقع پر صدر تجار یونین نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف سماجی رشتہ داریوں کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ چترال کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کابینہ ارکان اور تاجروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سعید بھائی اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عشائیہ خوشگوار محفل، دعاؤں اور مبارکبادوں کے تبادلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جبکہ تاجر برادری نے مستقبل میں بھی اسی یکجہتی اور محبت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔




