شاگرام (ولی الدین فرہاد)اے کے آر ایس پی کی جانب سے آج تورکہو واشچ میں 50 گھرانوں کو بجلی سے چلنے والی جدید چولہا سسٹم فراہم کیا گیا۔چترال میں عموماً بطورِ ایندھن گھروں میں لکڑی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کی صحت انگھیٹی سے اٹھنے والی دھواں کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے اور سوختہ لکڑی کی قیمت بھی اب لوگوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہے۔یہ اے کے آر ایس پی کا خواتین کی روزمرہ زندگی میں بہتری کے لیے بہت ہی اچھا و احسن قدم اور خواتین تنظیمات کی زبردست حوصلہ افزاٸی ہے ، جس سے جنگلات کی کٹاٸی کم ہوگی اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوٸے منفی اثرات پر بھی کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔اس احسن کام کے لیے ہم اے کے آر ایس پی ، UTDN (اپر تورکہو ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک) یونین کونسل کھوت کے چیٸرمین و سابق وی سی ناظم شیر بہادر صاحب اور منیجر یو ٹی ڈی این اختر الدین صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔


