Skip to content

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہوعزرا بی بی ٹریفک پولیس کے ہمراہ موڑکہو کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چیکنگ

بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو محترمہ عزرا بی بی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ موڑکہو کے مختلف بازاروں اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی معائنہ کیا۔دورے کے دوران گاڑیوں میں نصب ممنوعہ HID/LED لائٹس اور غیرقانونی الیومینیشن کی جانچ پڑتال کی گئی۔ متعدد گاڑیوں اور ورکشاپس کی نگرانی کی گئی اور متعدد گاڑیوں اور وینڈر سے غیرقانونی اور ممنوعہ لائٹس نصب پاکر ان کو تلف کر دیئے گئے۔اس موقع پر ورکشاپ مالکان اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور غیرقانونی الیومینیشن سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔