چترال لوئر(پریس ریلیز)ایم پی اے چترال لوئر فاتح الملک علی ناصر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین ڈیڈک لوئیر چترال نے ڈیزاسٹر فنڈ کے حوالے سےمیڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریشن کی توسط سے صاف،شفاف اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایم پی اے چترال لوئیر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کمیٹی تمام امور کا بغور جائزہ لے گی اور تکنیکی بنیادوں پرمربوط سفارشات مرتب کریگی۔ایم پی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ بعض سیاسی مخالفین ان فنڈز سے متعلق غلط افوائیں پھیلاکے پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جو کسی بھی صورت منظور نہیں۔
