چترال لوئر (پریس ریلیز)مہتر فاتح الملک علی ناصر صدر پاکستان تحریک انصاف، ایم _پی۔اے و چئیرمین ڈیڈک لوئیر چترال نےاسپیشل ایجوکیشن سنٹر زرگراندہ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد باہم معزور بچون کی معاشرتی شمولیت، حقوق ،مرکز میں موجود سہولیات اور مسائل سے اگاہی تھی۔اس موقع پر انہوں نے ادارے کے مختلف کلاس رومز اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس امر پر زور دیا کہ خصوصی بچوں کے لیے ایک محفوظ، جدید اور دوستانہ تعلیمی ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سہولیات میں بہتری لانے اور خصوصی بچوں کی نگہداشت کے لیے مزید عملی اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔مہتر فاتح الملک علی ناصر صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مشن کو ہرصورت آگے بڑھایا جائےاخر میں مہتر صاحب نے محکمہ سوشل ویلفر اینڈ سپیشل ایجوکیشن خیبر پختوانخواہ کیطرف سے سنٹر کیلئے مختص کردہ جدید سہولیات سے اراستہ گاڑی محکمہ کے حوالے کی، جس کا مقصد خصوصی بچوں کو درپیش سفری مشکلات کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔








